کراچی میں بارش کا نیا سلسلہ، شہر میں پانی جمع اور سڑکیں بند

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث میئر کراچی پریس کانفرنس کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارش آج شام 7 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسمی صورتحال: شمالی بحیرۂ عرب کے اوپر دو مون سون سسٹمز

میڈیا رپورٹ کے مطابق، شمالی بحیرۂ عرب کے اوپر دو مختلف مون سون سسٹمز سرگرم ہیں، ایک جنوب مشرق کیٹی بندر کے قریب اور دوسرا کچ ریجن کے اوپر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں شدید بارشوں کا الرٹ: کراچی، حیدرآباد، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

ساتھ ہی وسطی بھارت میں ایک نمایاں کم دباؤ بھی موجود ہے، جو کراچی اور جنوبی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن رہا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کا کہنا ہے کہ آج دن 2 بجے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے اور شام 7 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ موسمی اسپیل کراچی میں مزید 2 سے 3 دن سرگرم رہے گا۔

شہر میں بارش کے بعد پانی کی صورتحال

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور کئی سڑکیں بند ہیں۔

گلستان جوہر (بلاک 7، 13، 18)، محمودآباد، اختر کالونی، منظور کالونی، ڈیفنس ویو، ملیر عالمگیر سوسائٹی میں بجلی معطل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل (ایف ٹی سی اور پی اے ایف میوزیم کے قریب) اور یونیورسٹی روڈ (صفورا کے مقام) پر بارش کا پانی جمع ہے۔

ریڈ زون، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم ار کیانی روڈ اور ضیاء الدین احمد روڈ پر بھی پانی نکالا نہیں جا سکا، جس کی وجہ سے کچھ ٹریکس بند ہیں۔

حادثات اور زخمی

بارش کے باعث کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں پرانی خالی عمارت کا حصہ گر گیا، جس سے ایک خاتون اور مرد زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 178 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد کیماڑی میں 173 ملی میٹر، پرانے ائیرپورٹ 163 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 156 ملی میٹر، اور سرجانی ٹاؤن میں 151 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کراچی کے دیگر علاقوں میں ناظم آباد میں 149، نارتھ کراچی میں 148، سعدی ٹاؤن میں 146، یونیورسٹی روڈ پر 145، ڈی ایچ اے فیز 7 اور کورنگی میں 138، شارع فیصل پر 133، گلشن معمار میں 102، پی ایف بی مسرور کراچی غربی میں 101 اور اورنگی ٹاؤن میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بحریہ ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر بارش نوٹ کی گئی۔

مستقبل کی پیشگوئی

ماہرین کے مطابق سازگار موسمی حالات کے باعث آج بھی جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں مسلسل گرج چمک کے بادل بنتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی میئر لانے والوں کو کراچی میں بدانتظامی کا جواب دینا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جبکہ کلاؤڈ برسٹ پہاڑی علاقوں میں بھی محتمل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں منگل کی صبح شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کی خستہ حال انفراسٹرکچر کی حقیقت کھول دی۔

مختلف حادثات میں کم از کم 11 افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ ہلاکتیں کرنٹ لگنے اور مکانوں و دیواروں کے گرنے سے ہوئیں۔

بارش کے بعد کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود شہر کی نشیبی سڑکیں اور علاقے زیرآب رہے۔ ہزاروں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، اسکول کے بچے اور دفاتر جانے والے شہری بھی سڑکوں پر محصور ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟