سینیئر صحافی طارق چوہدری نے وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں امریکا پاکستان کا اچھے دوست ہے کیوں کہ دفاعی اور اقتصادی طور پر وہ پاکستان کی ہرممکن مدد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کیے عشروں سے پاکستان کیخلاف جارحیت کر رہا ہے، اب جب امریکا نے بھارت کو رگڑا لگانا شروع کیا ہے توہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت غرور کرتے ہوئے خود کو اس خطے کے چوہدری سمجھ رہا تھا اور امریکا اور یورپ کویہ تاثر دے رہا تھا کہ اپ سب یہ خطہ ہمارے حوالے کریں، آپ بے فکر رہیں، کوئی کچھ نہیں کرسکتا، لیکن معرکہ بنیان مرصوص نے بھارت کا غرور مٹی میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی ملک بھی بھارت پراعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
انہوں مزید کہا کہ اس خطے میں اگر کسی ملک پر اعتبار کیا جاسکتا ہے تو وہ پاکستان ہے۔ اب بھارت مختلف طریقوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ مختلف تنظیموں اور لوگوں کو فنڈنگ کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی گمراہی پڑھے لکھے لوگوں سے ہوئی ہے۔ پاکستان میں بھی بھارت پراکسی جنگ میں ملوث ہے اور تعلیم یافتہ لوگوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے ،جیسا کہ عثمان قاضی، مہرنگ بلوچ وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچوں کے نمائندے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی میں موجود ہیں اور ان کی محرومیاں سیاسی طور پر ختم کی جاسکتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے جب حل سیاسی طور پر نہیں تلاش کریں گے تو دہشتگردی کے نظر ہوتے جائیں گے۔













