وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ عوام سے ملاقات کی اور امدادی چیک تقسیم کیے۔

وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ انہیں خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے مسلح افواج اور سول انتظامیہ کی انتھک محنت کو سراہا اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ریسکیو آپریشن میں شریک فوجی جوانوں، پولیس اور سول عملے سے ملاقات کی اور متاثرین کی مدد میں ان کی بے لوث خدمات کو سراہا۔

انہوں نے تمام فورسز کو ہدایت کی کہ ذمہ داری کو پوری لگن سے انجام دیں اور متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کے ازالے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تمام دستیاب قومی وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی جلد بحال ہوں۔

انہوں نے غیر قانونی قبضوں، ٹمبر مافیا، آبی گزرگاہوں میں کان کنی اور کرشنگ کی سرگرمیوں کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ یہ عوامل انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر نقصان کے ذمہ دار ہیں۔

شہباز شریف نے عوام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط ریاست کے طور پر عمل کرنا ہوگا جہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہ ہو۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بونیر میں 47 میں سے 37 فیڈرز بحال کر دیے گئے ہیں اور سڑکوں و پلوں کی بحالی کے کام جاری ہیں۔

انہوں نے بارشوں کی مزید پیش گوئی کے پیش نظر تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ تجاوزات روکنے کے لیے سخت پالیسی اپنائی جائے۔

شہباز شریف نے عوامی اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مدد کریں اور کہا کہ پاکستان ایک گھر ہے جسے سب کو مل کر سنوارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملک کے طور پر انسانیت کی خدمت میں سب کا کردار ناگزیر ہے اور ندی نالوں کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام ہر پاکستانی کی اخلاقی، سیاسی، مذہبی اور ملی ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل