اسحاق ڈار سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

کابل ایئرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ محمد نعیم سمیت دیگر حکام نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین اور افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے مرحلے میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان تجارت، خطے میں روابط کے فروغ اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp