شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امن کی پیشکش ایک بار پھر مسترد کر دی

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے ایک بار پھر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی امن کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک کبھی بھی جنوبی کوریا کو سفارتی شراکت دار نہیں سمجھے گا۔

کم یو جونگ نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو بے وقوفانہ حملے کی تیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر لی بظاہر امن کی بات کرتے ہیں مگر جنگی مشقیں جاری رکھ کر دوغلا پن دکھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ

انہوں نے یہ تبصرہ منگل کو وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں شمالی کوریا کے سفارتی حکمتِ عملی پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا سنجیدہ اور دیانت دار نہیں، اس لیے اسے خطے کے سفارتی معاملات میں کوئی کردار نہیں مل سکتا۔

یہ بیان صدر لی کی اس پیشکش کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیئول 2018 کے اُس فوجی معاہدے کو بحال کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد سرحدی کشیدگی کم کرنا تھا، اور پیانگ یانگ کو اعتماد سازی کے اقدامات اور مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp