سرکاری حج اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
خالی نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کل (جمعرات) 21 اگست کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق بارشوں اور ہنگامی صورت حال کے باعث درخواست گذاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، نشستیں مکمل ہونے پر نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: گزشتہ سال حج سے محروم عازمین کو رقم کب اور کیسے واپس ملے گی؟
گزشتہ روز ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک صرف 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اب بھی تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی ہیں اور ان کے مکمل ہونے تک حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں
اس سلسلے میں نامزد بینکوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رکھیں۔