امریکا کے دباؤ کے جواب میں چین کا اسٹیبل کوائن منصوبہ کیا ہے؟

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین پہلی بار اپنی کرنسی یوآن سے منسلک اسٹیبل کوائنز کے استعمال پر غور کر رہا ہے تاکہ اپنی کرنسی کے عالمی فروغ کو تیز کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ریاستی کونسل اس ماہ کے آخر میں اس منصوبے کا جائزہ لے گی جس میں عالمی سطح پر یوآن کے استعمال کے اہداف، ریگولیٹرز کی ذمہ داریاں اور خطرات سے بچاؤ کی حکمت عملی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بیان آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف، چین نے امریکا کو خبردار کردیا

یہ اقدام چین کے سابقہ رویے سے بڑی تبدیلی ہوگی، کیونکہ ملک نے 2021 میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ اور مائننگ پر پابندی لگائی تھی۔ تاہم، بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ اور ڈالر سے جڑے اسٹیبل کوائنز کے عالمی اثرات نے بیجنگ کو نئی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ اور شنگھائی اس منصوبے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ یوآن کے اسٹیبل کوائنز کو سرحد پار تجارت اور ادائیگیوں میں بھی استعمال کرنے پر بات ہوگی۔ چین اس معاملے کو آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھی اٹھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے چینی دباؤ سے نکلنے کے لیے میانمار کی نایاب معدنیات پر نظریں گاڑھ لیں

فی الحال دنیا کے 99 فیصد اسٹیبل کوائنز امریکی ڈالر سے جڑے ہوئے ہیں، مگر چین اس موقع کو یوآن کی بین الاقوامی حیثیت بڑھانے کے لیے ایک مالی جدت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت