چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ازبکستان کا دورہ، صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔

جمعرات کے روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشان امتیاز ملٹری سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے، جہاں انہوں نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف، وزیر دفاع میجر جنرل شوخرات خالموخمیودوف اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ مصر، صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی اور علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے دفاع اور سلامتی کے شعبے کے ساتھ ساتھ سڑک اور ریل رابطوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ازبکستان کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ازبک قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp