علیمہ خان کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے، ذولفی بخاری کا الزام

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذولفی بخاری نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشرہ علیمہ خان کے گھر پر سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے حملہ کیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی طلبی، نوٹسز غلط پتے پر بھیجے جانے کا انکشاف

ذولفی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ عام شہریوں کے بھیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر پر عام شہریوں کے بھیس میں حملہ کیا گیا، جہاں عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے بیٹے شہریز کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو خیبرپختونخوا حکومت نے نہیں، پورے سسٹم نے مائنس کیا، علیمہ خان

ذولفی بخاری نے کہا کہ شہریز کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ انتہائی تشویشناک اور جابرانہ اقدام اور فسطائیت کی نئی شکل ہے،ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp