بگ بیش لیگ، میلبرن اسٹارز کا پاکستانی شائقین کے لیے ہاؤس آف رؤف اسٹینڈ کے قیام کا اعلان

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے آمدہ سیزن میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خصوصی اسٹینڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اسٹینڈ کو ہاؤس آف رؤف کا نام دیا گیا ہے جو پاکستانی اور دیگر جنوبی ایشیائی شائقین کو گھریلو میچز کے دوران ایک پرجوش اور ثقافتی ماحول فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ، کتنے پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا؟

میلبرن اسٹارز کے جنرل مینیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستانی مداحوں اور ان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی شائقین آئیں، میچوں سے لطف اندوز ہوں اور اپنی وراثت کو اجاگر کریں۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو اس منصوبے کا مرکزی سفیر قرار دیا گیا ہے۔ حارث رؤف 2019 سے میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں اور اب تک بی بی ایل کے 22 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان کی اکانومی ریٹ 7.75 رہی ہے۔

میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ حارث نہ صرف ٹیم کے لیے ایک شاندار سفیر ہیں بلکہ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو بھی ٹیم کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بگ بیش لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، سڈنی سکسرز نے کتنے میں خریدا؟

ہاؤس آف رؤف اسٹینڈ میں میچ کے دن پاکستانی ثقافت کی جھلک دکھائی جائے گی، جس میں پاکستانی کھانے، موسیقی اور کمیونٹی کے لیے ایک جاندار ماحول شامل ہوگا۔ یہ منصوبہ کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایکشن پلان کے مطابق ہے جس کا مقصد مختلف ثقافتی برادریوں کو کرکٹ میں شامل کرنا اور کھیل میں تنوع کو فروغ دینا ہے۔

بگ بیش لیگ کا نیا ایڈیشن 14 دسمبر سے شروع ہوگا جس کا افتتاحی میچ پرتھ اسکورچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میلبرن اسٹارز اپنی مہم کا آغاز 18 دسمبر کو ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ