ریکو ڈک منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی 410 ملین ڈالر کی فنڈنگ

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ریکو ڈک تانبے اور سونے کے بڑے منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 410 ملین ڈالر کی فنڈنگ پیکج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت

یہ منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ معدنی ذخائر میں سے ایک ہے، جسے بیرک گولڈ آپریٹ کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فنڈنگ میں 2 قرضے شامل ہیں جن کی مالیت 300 ملین ڈالر ہے، جبکہ 110 ملین ڈالر کی مالی ضمانت حکومتِ پاکستان کے لیے دی جائے گی۔

منصوبے کی اہمیت اور آمدنی

ریکو ڈک منصوبے سے 2028 کے بعد تانبہ اور سونا حاصل ہونا شروع ہوگا اور اس کی متوقع زندگی میں تقریباً 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا ہوگا۔

منصوبے کی مجموعی لاگت 6.6 ارب ڈالر ہے جس میں 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ جبکہ بقیہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع

پاکستان کو امید ہے کہ یہ منصوبہ معدنی شعبے میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر نایاب معدنیات کے ذخائر کی تلاش اور ترقی کے سلسلے میں۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا ریکو ڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں بھی دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔

ماضی کے مسائل اور مستقبل کا خاکہ

ریکو ڈک منصوبہ کئی سال قانونی تنازعات کا شکار رہا تاہم 2022 میں ان مسائل کا حل نکال لیا گیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں سالانہ 200,000 میٹرک ٹن تانبہ پیدا کرنے کا ہدف ہے، جو توسیع کے بعد 400,000 ٹن تک بڑھایا جائے گا۔

بیرک کے مطابق منصوبے کی عمر 37 سال سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے، اگر مزید اپ گریڈ اور نئی دریافتیں کی جائیں۔

دیگر مالی شراکت دار

اس منصوبے کے لیے پہلے ہی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (ورلڈ بینک کی ذیلی شاخ) سے 700 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا معاہدہ موجود ہے۔ مزید سرمایہ کاری کے لیے امریکا کے ایکسپورٹ-امپورٹ بینک، کینیڈا کے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ادارے اور جاپان کے جے بی آئی سی سے بھی بات چیت جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل