ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے حضرت حضرت حسنؓ کے یومِ شہادت کے موقع پر بروز ہفتہ، 23 اگست کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
28 صفر کا مرکزی جلوس
سرگودھا میں ہر سال 28 صفر کو نکالا جانے والا مرکزی جلوس پنجاب کے بڑے مذہبی اجتماعات میں شمار ہوتا ہے۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عزادار نہ صرف شہر بلکہ صوبے کے مختلف حصوں سے شریک ہوتے ہیں۔
سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات
انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ بڑے اجتماع کے باعث سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔