’ایلیگیٹر الکیٹراز‘ حراستی مرکز ختم کریں، وفاقی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو حکم

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وفاقی جج نے فلوریڈا اور ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایورگلیڈز میں قائم بڑے حراستی مرکز کی سرگرمیاں ختم کریں اور وہاں مزید قیدی منتقل نہ کیے جائیں، یہ مرکز، جسے عام طور پر ’ایلیگیٹر الکیٹراز‘ کہا جاتا ہے، تعمیر کے مراحل میں تھا۔

یہ عبوری حکم امریکی ڈسٹرکٹ جج کیتھلین ولیمز نے جمعرات کو سنایا، مقدمہ ماحولیاتی تنظیم فرینڈز آف دی ایورگلیدز اور سینٹر فار بائیولوجیکل ڈائیورسٹی نے دائر کیا تھا، جن کا مؤقف تھا کہ ریاست اور وفاقی حکومت نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ مرکز تعمیر کرنا شروع کیا کیونکہ کسی قسم کا ماحولیاتی جائزہ نہیں لیا گیا۔

جج ولیمز، جنہیں سابق صدر باراک اوباما نے نامزد کیا تھا، نے حکومت کو 60 دن کے اندر عارضی باڑیں، لائٹنگ، جنریٹرز، گیس، سیوریج اور دیگر کچرا ہٹانے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی

یہ فیصلہ ماحولیاتی گروپس اور امیگریشن کے حامیوں کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو اس مرکز کی تعمیر کے خلاف تھے۔ یہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑا دھچکا بھی ہے، جو امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت تیزی سے حراستی سہولتیں بڑھانا چاہتی تھی۔

ماحولیاتی کارکن ایو سیمپلز نے کہا کہ یہ ایورگلیڈز اور ان تمام امریکیوں کے لیے تاریخی فتح ہے جو سمجھتے ہیں کہ اس قدرتی خطے کو محفوظ کیا جانا چاہیے، نہ کہ اسے برباد کیا جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فلوریڈا اور وفاقی حکومت نے نیشنل انوائرمنٹل پالیسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی کیونکہ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے کسی بھی قسم کا جائزہ نہیں لیا گیا، جج نے لکھا کہ نہ کسی ماہر سے مشورہ کیا گیا اور نہ خطرات اور متبادل راستوں کا کوئی تجزیہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا قدم: امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس کٹ، اخراجاتی کمی اور سرحدی سیکیورٹی منصوبہ قانون بن گیا

ماحولیاتی تنظیموں اور مقامی میکوسوکی قبیلے نے یہ بھی بتایا کہ اس مرکز سے پانی اور خوراک کے ذرائع کو خطرہ لاحق ہوگا اور فضلہ اور گندا پانی علاقے کی آبی سپلائی کو آلودہ کرسکتا ہے۔

سینٹر فار بائیولوجیکل ڈائیورسٹی کی ڈائریکٹر ایلیس بینیٹ کے مطابق یہ حراستی مرکز ہمارے سب سے اہم دلدلی علاقے اور نایاب جانوروں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا، خوشی ہے کہ عدالتی حکم نے بروقت اس خطرے کو روک دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی