’نواز شریف آپ کے بھائی ہیں؟‘، خواجہ آصف کا بچے کے ساتھ دلچسپ مکالمہ وائرل

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک کمسن بچے سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ خواجہ آصف سے معصومانہ انداز میں پوچھتا ہے،’نواز شریف کب آئیں گے؟‘ جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ وہ اس وقت نہیں آ سکتے۔ جس پر بچے نے مزید دریافت کیا کہ’آپ نواز شریف کے بھائی ہیں؟‘ اس سوال پر خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’ہاں میں ان کا بھائی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پھونک سے ویزہ؟ شف شف والی سرکار کی نئی ویڈیو وائرل

بچہ اپنی گفتگو کے دوران بتاتا ہے کہ وہ چیزیں بیچتا ہے، تعلیم بھی حاصل کرتا ہے اور اپنی بہنوں کے ساتھ رہتا ہے۔ اس پر خواجہ آصف نے اس سے پوچھا کہ وہ کہاں پڑھتا ہے، اور پھر اپنے ساتھیوں کو فوری طور پر ہدایت کی کہ بچے کو اسکول یونیفارم فراہم کیا جائے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ شمع جونیجو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف کو کہا کہ اس بچے کی کفالت کریں۔

 سعد نامی صارف نے کہا کہ ایک ایس پی کی گاڑی کے قریب کوئی نہیں جا سکتا ہے تو یہ بچہ منسٹر کی گاڑی تک کیسے پہنچا؟ یہ سب فنکاریاں ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ بچہ خواجہ آصف سے پوچھ رہا ہے کہ نواز شریف آپ کا بھائی ہے؟

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ اتنا سا بچہ بھی نواز شریف کا دیوانہ ہے اور ان سے ملنے کا خواہشمند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp