قومی اقتصادی کونسل نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ پراجیکٹ کے لیے 212 ارب روپے لاگت کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح میڈیکل کمپلیکس پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مریضوں کے لیے بھی خدمات فراہم کرے گا، وزیراعظم
جمعے کے روز ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس پر 212 ارب روپے لاگت آئے گی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, today chaired a meeting of the Executive Committee of the National Economic Council (ECNEC).
The meeting considered and approved the Jinnah Medical Complex and Research Project at a cost of Rs. 212… pic.twitter.com/5wzSxQCD6k
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) August 22, 2025
اس منصوبے کے تحت جدید سہولتوں سے آراستہ ایک اعلیٰ درجے کا اسپتال قائم کیا جائے گا جس میں مکمل طور پر مربوط طبی خدمات فراہم کی جائیں گی، منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے ایکنک نے ہدایت کی کہ اس کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے جو فنڈز کی فراہمی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق میں صحت کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کو ملک بھر کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت
اجلاس میں وفاقی وزرائے منصوبہ بندی و خزانہ، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، صوبائی وزرا اور کابینہ، منصوبہ بندی، خزانہ، صحت اور اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی سیکریٹریز شریک ہوئے۔














