بنگلہ دیشی کوارٹر ماسٹر جنرل کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمٰن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز ملٹری) سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دفاعی تعاون کے نئے پہلوؤں کی نشاندہی کی۔

بنگلہ دیش کے کوارٹر ماسٹر جنرل نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp