پاکستان میں مزید 3 سب میرین کیبلز لگائی جائیں گی، شزہ فاطمہ

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مزید 3 نئی سب میرین کیبلز لگائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے ملک میں براہِ راست اور بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی اور ایکسپورٹس میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:دہائیوں پہلے دنیا کو چیٹنگ کے ذریعے جوڑنے والی کمپنی اے او ایل کا انٹرنیٹ باب بند ہوگیا

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کینیکٹ 2030 کے تحت آئندہ 5 سالہ کنیکٹیویٹی اسٹریٹجی لانچ کرنے جا رہی ہے جس کے 4 اہم شعبے ہوں گے، جن میں سب سے پہلے سب میرین کیبلز شامل ہیں۔

موجودہ صورتحال

اس وقت پاکستان میں 7 سب میرین کیبلز موجود ہیں جبکہ 2 نئی کیبلز لینڈ کر چکی ہیں۔ ان میں سے ایک آئندہ چند ماہ میں فعال ہو جائے گی اور دوسری اگلے سال کے دوران آپریشنل ہوگی۔

شزہ فاطمہ کے مطابق مزید 3 سب میرین کیبلز پائپ لائن میں ہیں جو پاکستان میں لینڈ کریں گی، اس سے نیٹ ورک کی ڈائیورسٹی بڑھے گی اور لائیو و انٹرنیشنل کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی۔

فائبرائزیشن کی کمی

وفاقی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں فائبر کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ابھی بھی بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں صرف 14 فیصد ٹاورز فائبر کنیکٹیویٹی پر ہیں جبکہ باقی زیادہ تر وائرلیس موبائل براڈ بینڈ پر انحصار کر رہے ہیں، جو کوئی اچھی پریکٹس نہیں۔

فائبرائزیشن کے اقدامات

شزہ فاطمہ نے بتایا کہ سی ڈی اے نے فائبرائزیشن کے حوالے سے چارجز ختم کر دیے ہیں جس پر وہ ملک بھر کو مبارکباد دینا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اب ریلوے اور این ایچ اے کے چارجز بھی کم کرنے پر کام ہو رہا ہے، جس کے بعد فائبرائزیشن کا عمل مزید تیز ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی