میٹا (Meta) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے کمپنی کے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل کی بڑی چھلانگ، میٹا کے ساتھ بڑا کلاؤڈ معاہدہ کرلیا
اس حوالے سے انہوں نے اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز کو بھرتی کیا ہے جنہیں 100 ملین ڈالر سے زائد کے معاوضے کے پیکجز دیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، میٹا کی جانب سے اندرونی میمو میں اس نئی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس کے تحت کمپنی اپنی اے آئی صلاحیتوں کو مزید بہتر اور وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام میٹا کے لیے مستقبل قریب میں نہ صرف مصنوعی ذہانت کی ریس میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا ذریعہ بنے گا بلکہ عالمی سطح پر ٹیک انڈسٹری میں بھی نئی مسابقت کو جنم دے گا۔