پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر خصوصی دستاویزی فلم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ایونٹ کے سفر، کامیابیوں اور چیلنجز کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، بابر اعظم کی تنزلی سمیت کئی اہم فیصلے

نجی ٹیلیویژن کے رپورٹر سہیل عمران کے مطابق یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے دس سالہ سفر پر مبنی ہوگی، جس میں ٹورنامنٹ کے اتار چڑھاؤ اور اہم سنگ میل کو دکھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکیومینٹری میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے مشکل مرحلے اور ایونٹ کو درپیش بڑے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کووڈ کے دنوں میں پی ایس ایل کو درپیش رکاوٹوں اور ان حالات میں ایونٹ کو کامیابی سے جاری رکھنے کے اقدامات کا بھی تفصیلی ذکر ہوگا۔

دستاویزی فلم میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح پاکستان سپر لیگ دنیا کی نمایاں کرکٹ لیگز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی اور آج اسے دنیا کی سب سے پرکشش فرنچائز لیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp