بنگلہ دیش نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کر دی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ 1971 میں آزادی کے بعد ایسی سہولت فراہم کی گئی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی کوارٹر ماسٹر جنرل کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے بعد پاکستانی حکام اب بغیر ویزا کے بنگلہ دیش کا سفر کر سکیں گے۔
اس اقدام کو جنوبی ایشیا میں تعلقات کی بحالی اور سفارتی تعاون کی نئی لہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دونوں ممالک نے اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے، جس میں انسٹی ٹیوٹ ٹریننگ اور پولیس ٹریننگ کے شعبے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش کا چاول کی تجارت سے متعلق ابتدائی معاہدے پر اطمینان کا اظہار
انٹرنیشنل میڈیا ذرائع کے مطابق حالیہ فیصلے سے قبل گزشتہ دسمبر میں ڈھاکہ کی عبوری حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی تھی، جو 2019 میں عائد کی گئی تھی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی تبدیلی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی، سفارتی اور عسکری شراکت داریاں بھی تیز ہونے کا امکان ہے۔