اسحاق ڈار تاریخی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں شیڈول

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 23 اگست 2025 کو بنگلہ دیش کے دو روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟

یہ دورہ 13 سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئی پیشرفت کی علامت ہے۔

ویزا پالیسی کا خاتمہ: نئے دور کا آغاز

بنگلہ دیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی ہے۔

یہ معاہدہ 5 سال کے لیے نافذ العمل ہو گا، جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس معاہدے کی منظوری نوبیل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے دی ہے۔

اسحاق ڈار کی ملاقاتیں اور دوطرفہ تعلقات

اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ڈھاکا میں ان کی ملاقاتیں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور امور خارجہ کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے طے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عوامی سطح پر روابط میں اضافہ

ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا پیسیفک عمران صدیق نے اس دورے کو ’پر امید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کے لیے عزت اور محبت پائی جاتی ہے، اور پاکستان میں بھی بنگالیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ