لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
سی سی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ چونگ، نشتر اور کینٹ کے علاقوں میں علیحدہ علیحدہ 3 کارروائیوں کے دوران یہ واقعات پیش آئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔