نورا فتیحی کی بغیر ڈائیلاگ کے فلمائی گئی فلم ‘اُف یہ سیاپا’ کا پوسٹر جاری

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ و رقاص نورا فتیحی کی نئی فلم ‘اُف یہ سیاپا’ سے ان کا پہلا لُک جاری کردیا گیا ہے جس میں وہ ایک رنگین اور جاذبِ نظر انداز میں اسکوٹی پر سوار نظر آ رہی ہیں۔ فلم کے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا۔

نورا فتیحی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم انہوں نے کووڈ کے اختتامی دنوں میں شوٹ کی تھی اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ فلم بغیر ڈائیلاگ کے فلمائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بڑے شاندار اداکار شامل ہیں اور میرا کردار بھی کافی دلچسپ اور مزاحیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا بیک گراؤنڈ اسکور اور میوزک عالمی شہرت یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے دیا ہے جو فلم کی کہانی اور اسکرین پلے کو مزید جادوئی بنا دے گا۔

نورا فتیحی اس وقت اپنی نئی فلموں کے باعث خبروں میں ہیں۔ وہ آنے والی ہارر کامیڈی ‘کنچنا 4’ میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے کئی اور پروجیکٹس بھی زیرِ تکمیل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp