وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان زون کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بنگلہ دیشی شہریوں کو ایران جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا، جبکہ بدنام زمانہ ایجنٹ نادر اور اس کے ساتھی حیدر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت عتیق الرحمان، شمن، خیرالحسن اور رتن علی کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ بنگلہ دیشی شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور ایجنٹوں کی مدد سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، 7 مسافر آف لوڈ
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، تمام ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔