یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ان فوجیوں کو اعزازات سے نوازا جو یوکرین میں روس کے ساتھ مل کر لڑے۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں شمالی کوریائی مزدور غلامانہ حالات کے شکار کیوں؟

تقریب میں کم جونگ ان نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تصاویر پر پھول رکھے اور واپس آنے والے سپاہیوں کو گلے لگا کر خراجِ تحسین پیش کیا۔

کوریائی سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کے مطابق تقریب حکمران ورکرز پارٹی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جہاں سپاہیوں کو ’قومی ہیروز‘ قرار دیا گیا جنہوں نے اپنی جوانی اور زندگیاں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا چین کی سرحد پر خفیہ میزائل اڈہ ہونے کا انکشاف، امریکا اور مشرقی ایشیا کے لیے خطرہ

جنوبی کوریا اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق شمالی کوریا نے 2024 میں روس کو 10 ہزار سے زائد فوجی بھیجے تھے، جن میں سے تقریباً 600 ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

کم جونگ ان نے کہا کہ فوجی گولیوں اور بموں کی بارش میں عظیم اعزاز کے ساتھ وطن واپس لوٹے۔

انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کمانڈنگ افسران کو ’ڈی پی آر کے ہیرو‘ کے خطاب سے بھی نوازا۔

رپورٹس کے مطابق کم جونگ ان نے شہدا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور یادگاری دیوار پر پھول بھی رکھے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اپریل 2025 میں روس کو فوجی بھیجنے کی باضابطہ تصدیق کی تھی، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں ایک خط میں ان فوجیوں کو ’ہیرو‘ قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

گھریلو کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کس طرح عالمی سطح پر گرانٹس، فیلوشپس اور نئے مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات