بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی وفد کی ڈھاکہ میں اسحاق ڈار سے ملاقات

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی جماعتِ اسلامی کے 5 رکنی وفد نے ہفتے کے روز پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل میں ایسے تعلقات چاہتے ہیں جو ہمیں متحد کریں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات خوشگوار اور مخلصانہ ماحول میں ہوئی، جس میں بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ ہائی کمشنر عمران حیدر اور ہائی کمیشن کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر، سیکریٹری جنرل پروفیسر میا غلام پروار، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مولانا اے ٹی ایم مسعود، ایڈووکیٹ احسان الحق محبوب زبیر اور مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن و سیکریٹری شعبہ نشر و اشاعت ایڈووکیٹ مطیع الرحمان اکند شامل تھے۔

فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار تاریخی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں شیڈول

جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اتوار کی دوپہر ڈھاکا میں جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کی رہائش گاہ بشندھرا میں ملاقات کریں گے۔

پاکستانی نائب وزیراعظم ہفتہ کی دوپہر دو روزہ دورے پر ڈھاکا پہنچے جہاں بنگلہ دیش کے فارن سیکریٹری اسد عالم سیام نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ