خطے میں اسرائیلی جارحیت کا دائرہ وسیع، اسرائیلی طیاروں کا یمن کے دارالحکومت پر بھی حملہ

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی ہے۔ حوثی تنظیم سے منسلک المسیرہ ٹی وی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتوار کو ہونے والے حملوں میں ایک آئل پروسیسنگ پلانٹ اور بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق بمباری میں صنعاء کے صدارتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے: حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، جنوبی شہر سائرنز سے گونج اٹھے

حوثی وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدار عابد الثور نے کہا ہے کہ اسرائیل کے یہ دعوے کہ اس نے اتوار کو فوجی اہداف پر حملہ کیا، جھوٹہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یمنیوں کو تکلیف دینے کے لیے شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

الثور نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس صدارتی محل پر اتوار کو حملہ کیا گیا وہ طویل عرصے سے خالی پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے، وہ بربریت ہے۔

یہ بھی پڑ ھیے: حوثیوں کا ایرانی تعاون سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب 2 روز قبل حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغنے کا دعویٰ کیا تھا۔ حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ ان کے حملوں کا مقصد اسرائیل کو غزہ میں مظالم اور محاصرے ختم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

حوثیوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری انہیں فلسطینیوں کی حمایت میں کارروائیوں سے نہیں روک سکتی۔

حوثی رہنما محمد البخیتی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن پر اسرائیلی جارحیت ہمیں غزہ کی حمایت سے نہیں روک سکتی، خواہ اس کے لیے کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ ہمارے لیے معاملہ طے ہے: یا جنت میں ابدی زندگی یا جہنم میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل