نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سابق بنگالی وزیراعظم خالدہ ضیا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران سابق بنگالی وزیراعظم خالدہ ضیا سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا سے ڈھاکا میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: میرے اور شہباز شریف کے ویژن میں مطابقت، خطے میں تعاون کے دروازے کھولنے چاہییں، پروفیسر یونس

ملاقات میں بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام بھی شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

اس سے قبل ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت میں اضافے، نوجوانوں کے مابین تبادلوں، تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون خصوصاً سارک کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp