پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان وائرل خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ون ڈے ٹیم کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا یا ٹیسٹ ٹیم کے لیے شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف، محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟
پی سی بی کا کہنا ہے کہ نہ تو سلیکشن کمیٹی میں اس معاملے پر کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں غیر مصدقہ اور بے بنیاد ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی تردید
پی سی بی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کیلئے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے اور ٹیسٹ میچںز میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔ تا حال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 25, 2025
پی سی بی نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔













