وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا۔ جس کے تحت اب مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مستحق خواتین کب رقم وصول کرنے جائیں؟ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی اہم ہدایات
اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مستحقین کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کا قیام کیش لیش معیشت کی طرف بڑا قدم ہے۔ کیش لیس معیشت سے کرپشن ہوگی اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔
شہباز شریف نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اب حقدار کو شفاف طریقے سے رقم گھر بیٹھے مل جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے زیراہتمام نوعمر لڑکیوں کی غذائی ضروریات پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام کا آغاز
وزیراعظم نے کہاکہ کیش لیس ٹرانزیکشن کی جانب یہ پہلا بڑا قدم ہے۔ بی آئی ایس پی غربت اور بیروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ بی آئی ایس پی میں جدت بینظیر بھٹو کے ویژن کی عکاسی ہے۔