ریاض میں سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا
ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جدید صحافتی رجحانات اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ تربیتی سیشنز میں خصوصی طور پر صحافت میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوے کردار اور فیکٹ چیکنگ کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ خبریں زیادہ معتبر اور مستند انداز میں پیش کی جا سکیں۔
شرکا نے زور دیا کہ تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا میں صحافت کو نئی تکنیکوں کے ساتھ مربوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
ورکشاپ کے شرکا نے سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس نہ صرف صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے میڈیا کے درمیان تعاون کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔