یہودی مخالف حملوں کا الزام، آسٹریلیا نے تہران میں سفارت خانہ بند کردیا

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے ایران پر آسٹریلیا میں کم از کم 2 یہود مخالف حملے کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کینبرا میں تعینات ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کے روز آسٹریلوی دارالحکومت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ سڈنی اور میلبورن میں گزشتہ برس ہونے والے یہ حملے ’ایک غیر ملکی ریاست کی جانب سے سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے کیے گئے غیر معمولی اور خطرناک جارحانہ اقدامات‘ تھے۔

’یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے اور آسٹریلوی حکومت اس پر سخت اور فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے۔‘

آسٹریلوی وزیرِاعظم نے بتایا کہ آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے اور تمام سفارت کاروں کو کسی تیسرے ملک منتقل کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ کو مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی سے پھر روک دیا گیا

آسٹریلوی حکام کے مطابق یہ حملے 10 اکتوبر کو سڈنی میں لیوس کونٹی نینٹل کچن اور 6 دسمبر کو میلبورن میں ایڈاس اسرائیل سینیگاگ پر کیے گئے، دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے عمارتوں کو آگ لگا دی تھی جس سے شدید نقصان ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے بتایا کہ ایرانی سفیر احمد صادقی اور ان کے 3 ساتھیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 7 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مائیکروسوفٹ کا روس، چین اور ایران پر سائبر جرائم میں ملوث گروہوں کیساتھ گٹھ جوڑ کا الزام

آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا نے کسی سفیر کو ملک بدر کیا ہے، ساتھ ہی آسٹریلیا نے تہران سے اپنا سفیر بھی واپس بلالیا ہے۔

پینی وونگ کے مطابق آسٹریلیا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ایران کے ساتھ کچھ حد تک سفارتی روابط برقرار رکھے گا، انہوں نے ایران میں موجود آسٹریلوی شہریوں کو واپس آنے اور وہاں جانے کے خواہش مندوں کو سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

ایران کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں