جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈوں کی زمین امریکی ملکیت ہونی چاہیے، ٹرمپ

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ جنوبی کوریا میں اپنے فوجی اڈوں کی زمین کا مالک ہو، بجائے اس کے کہ وہ اسے سیول سے کرایے پر لے۔

صدر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے-میونگ کے ہمراہ گفتگو میں کہا کہ امریکا نے کوریا میں بنیادی ڈھانچے پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور وہاں 40 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں، مگر یہ اڈے اب بھی کرایے کی زمین پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید میں ان سے درخواست کروں کہ ہمیں اس بڑی فوجی تنصیب کی زمین کی ملکیت دے دیں۔ میں دیکھنا چاہوں گا کہ کیا ہم کرایے کا سلسلہ ختم کرکے زمین کے مالک بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی دباؤ میں کوریا ایئر کا بوئنگ کے 103 طیاروں کا بیش قیمت معاہدہ

انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کون سا فوجی اڈا مراد ہے۔ سب سے بڑا امریکی اڈا، کیمپ ہَمفریز، 2018 میں مکمل ہوا، جس میں دونوں حکومتوں نے اربوں ڈالر لگائے۔

امریکا کے بیرون ملک فوجی اڈے طویل المدتی کرایہ اور فورسز کی حیثیت کے معاہدوں کے تحت چلائے جاتے ہیں، جس سے واشنگٹن کو آپریشنل کنٹرول حاصل ہوتا ہے، جبکہ میزبان ملک کی خود مختاری برقرار رہتی ہے۔

موجودہ اندازوں کے مطابق جنوبی کوریا میں قریباً 28,500 امریکی فوجی تعینات ہیں، جو جاپان اور جرمنی کے بعد سب سے بڑی امریکی بیرون ملک فورس ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پہلی مدت میں سیول امریکی فوج کے اخراجات کے لیے بڑی رقم فراہم کرتا رہا، مگر صدر جو بائیڈن نے یہ معاہدہ ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اربوں ڈالر مل رہے تھے، مگر پھر بائیڈن نے اسے بند کر دیا، یہ ناقابل یقین ہے۔

ٹرمپ کے بیانات اس طویل المدتی موقف کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکی اتحادیوں کو امریکا کی حفاظت کے لیے زیادہ تعاون کرنا چاہیے، چاہے وہ براہِ راست مالی امداد، دفاعی بجٹ میں اضافہ یا اقتصادی روابط کے ذریعے ہو۔

اب تک جنوبی کوریا کی حکومت نے صدر ٹرمپ کے بیانات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ دوسری جانب شمالی کوریا طویل عرصے سے امریکی فوجی موجودگی کو قبضے کے طور پر تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی