کوئٹہ سیرئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے ڈیگاری قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
سیرئیس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق مقتولہ بانو بی بی کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم پیرجان کو ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے، مقدمے میں قبائلی سردار سمیت اب تک 15 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس کا مرکزی ملزم مقتولہ بانو بی بی کا بھائی تاحال مفرور ہے۔
مقدمے میں گرفتار قبائلی شخصیت سردار شیر باز ساتکزئی پولیس کی حراست میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا 7 سال بعد غیرت کے نام پر قتل
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں چند افراد نے غیرت کے نام پر بانو بی بی اور ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔












