ارکان سندھ اسمبلی کی مراعات میں 200 فیصد اضافے کا امکان، اب کتنی تنخواہ ملے گی؟

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے ارکان شامل ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن بربنائے عہدہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ و مراعات میں200فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پر حکومت عمل درآمد کی پابند ہوگی۔ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات پر ہر سال نظرثانی کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب و دیگر صوبائی اسمبلیوں کےمساوی تنخواہ کرنےکی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب: ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا، بل منظور

سندھ اسمبلی کی اس خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج  طلب کیا گیا ہے۔ کمیٹی آئندہ ہفتے تک سفارشات حکومت کو بھیج دےگی۔ سندھ اسمبلی ارکان کی موجودہ تنخواہ1لاکھ43ہزار روپے ہے۔ 200 فیصد اضافے کے بعد یہ 4 لاکھ 25 ہزار روپے ہو جائے گی۔

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نےکمیٹی کےقیام کا حکمنامہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق اس بل میں ترامیم ہو سکتی ہیں۔ ممکن ہے کہ اسی تجویز کو منظور کرا لیا جائے۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مزید اضافہ کردیا جائے لیکن اتفاق رائے کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزرا کی تنخواہ میں 140 فیصد اضافہ، صوبائی وزرا کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

ذرائع کے مطابق اس تجویز پر تمام پارلیمانی جماعتیں متفق ہیں۔ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں باقی صوبوں کی نسبت کمی کے باعث یہ تجویز پیش کی گئی تھی جو بہت جلد منظور بھی ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح