پنجاب میں سیلابی صورتحال: وزیراعظم کی صدارت میں ہنگامی اجلاس، اہم فیصلے

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے چناب، ستلج اور راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں پیشگی انخلا، محفوظ مقامات پر منتقلی اور امدادی سامان کی ترسیل پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی معلومات اور وارننگ کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ قیمتی انسانی جان اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار خیمے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔

بجلی، ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ وفاقی وزراء اور حکام لاہور پہنچ کر صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین، نشیبی علاقے خالی کرانے کے احکامات، فوج طلب

اجلاس میں بتایا گیا کہ دریائے چناب میں پانی کا اخراج بڑھنے کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ متاثرین کے بروقت انخلا کے لیے 2000 ٹرک تیار کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے اخراج کا دباؤ مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، جبکہ خانکی، بلوںکی اور قادر آباد میں پانی کے دباؤ کی نگرانی جاری ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو مقامی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انسانی جان و مال، فصلیں اور مال مویشی محفوظ بنائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟