راوی میں 39 سال بعد سیلابی ریلا، ستلج اور چناب بھی خطرے میں، پی ڈی ایم اے کی وارننگ

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے راوی میں 39 برس بعد ایک بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیلابی ریلا خانکی کے مقام سے گزر رہا ہے جبکہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے بھی یہ بڑا ریلا گزرے گا۔

تاہم ان کے مطابق اس سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے ستلج میں بھی گزشتہ دس روز سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا جاری ہے۔

گنڈا سنگھ میں پانی کا بہاؤ دو لاکھ کیوسک سے زائد اور دریائے راوی کے جسڑ مقام پر دو لاکھ دس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرفان کاٹھیا نے مزید کہا کہ دریاؤں کے قریب رہائشی علاقوں سے پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے دریاؤں میں سیلابی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp