ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن وِسنٹے ازپیترتے پریز نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اسپین کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
ڈپٹی وزیراعظم نے سینیٹر پریز کی پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسپین کے سینیٹر نے اسحاق ڈار کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔