بھارت میں مادھپور ہیڈورکس کی تباہی نے پاکستان میں راوی کو بے قابو کر دیا

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دریائے راوی پر قائم مادھوپور ہیڈ ورکس کی خرابی کے باعث پاکستان کے زیریں علاقوں خصوصاً لاہور میں شدید اور مسلسل سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب شدید سیلاب کی لپیٹ میں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز

انگریزی اخبار میں شائع منور حسن کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے نہ تو پاکستان کو بروقت آگاہ کیا اور نہ ہی راوی ہیڈ ورکس کے تکنیکی مسئلے کے بارے میں حکام کو اطلاع دی۔

پانی کی غیر متوقع چھوڑائی

رپورٹس کے مطابق مادھوپور ہیڈ ورکس کے چار فلڈ گیٹس اچانک ناکام ہو گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے اور وسیع زرعی رقبہ ڈوب گیا۔

کئی دہائیوں کی غفلت کے باعث ہیڈ ورکس کے 54 فلڈ گیٹس میں بمشکل کوئی جدید اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

لاہور میں بڑے پیمانے پر تباہی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دریائے راوی میں پانی کی مقدار شاہدرہ کے مقام پر 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی، جس نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا اور کھیت کھلیان پانی میں ڈوب گئے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق جمعرات کی شب تک غیر معمولی بلند سطح کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے سندھ کے 15 اضلاع متاثر ہوں گے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

حکام کا کہنا ہے کہ یہ بحران بھارت کے مادھوپور ہیڈ ورکس سے قابو سے باہر پانی کے اخراج کا نتیجہ ہے جس نے لاہور کے رہائشیوں کے لیے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیا۔

بھارتی حکام کی تنقید

مقامی بھارتی حکام نے بھی اس کو ’انتہائی غفلت‘ قرار دیا اور کہا کہ دیکھ بھال پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود مرمت نہایت تاخیر کا شکار ہے اور اسے صرف پانی اترنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

موجودہ صورتحال میں 55 ہزار کیوسک پانی پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ اور مستقبل کے خدشات

سندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک کو پابند کرتا ہے کہ وہ بروقت سیلابی ڈیٹا کا تبادلہ کریں تاکہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

اس بحران نے ایک بار پھر اس معاہدے پر سختی سے عملدرآمد اور موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بڑے نقصانات سے بچنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فوری مذاکرات ناگزیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟