بھارتی پنجاب کے وزرا کو سیلابی کشتی میں بھی سوئیڈن اور گوا کی سیر نہ بھولی، شدید تنقید

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست پنجاب کے تین وزرا کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے معائنے کے دوران کشتی میں بیٹھے سوئیڈن اور گوا کے کروز سفر کی یادیں تازہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ وزرا کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں وزیر برندر کمار گوئل، لال جیت بھلر اور ہربھجن سنگھ کو لائف جیکٹ پہنے کشتی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنے سوئیڈن کے کروز سفر اور گوا کی تفریحی یادوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ ایک وزیر نے کہا کہ میں سوئیڈن گیا تھا اور وہاں 24 گھنٹے کروز رائیڈز کیں۔ اس پر دوسرے وزیر نے گوا کی یادوں کا ذکر چھیڑ دیا۔

مزید پڑھیں: سیلاب سے سندھ کے 15 اضلاع متاثر ہوں گے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

کچھ دیر بعد ایک وزیر نے کشتی کے اوپر کھڑے مقامی افراد کی طرف اشارہ بھی کیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع پر وزرا کی گفتگو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بے حسی قرار دیا۔

قائد حزبِ اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ نے عام آدمی پارٹی کے وزرا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پینے کے پانی کے ایک گلاس کے لیے ترس رہے ہیں اور @AAPPunjab کے وزرا اپنے لگژری کروز کی یادیں تازہ کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ کیسا ریلیف ٹور ہے؟

مزید پڑھیں: پاکستان میں سیلابوں سے تباہی، بیرونی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے کتنی امداد آئی؟

سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین نے وزرا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کس قدر شرمناک ہے، پنجابی عوام ایسے رہنماؤں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ایک اور نے کہا کہ جب عوام زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں تو یہ اپنے کروز مزے یاد کر رہے ہیں۔ یہ لوگوں کی خدمت کرنا بھول گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟