3 ملکی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کی ٹیم مسلسل 15ویں ٹی20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کا تجربہ موجود ہے اور ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ کپتان کے مطابق ایشیا کپ 2025 سے قبل یہ ٹرائی نیشن سیریز ٹیم کے لیے میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے موزوں ہے۔
🏆 Trophy reveal at the Sharjah Cricket Stadium 🏟️
Captains ready as the tri-series action begins tomorrow 🏏#PakistanCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Q4qfpEDUyp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025
انہوں نے شارجہ کے گرم موسم کو کسی رکاوٹ کے طور پر نہ دیکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور قومی ٹیم درست سمت پر گامزن ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے بچوں کے لیے بھیجی جانے والی خوراک ضائع، قصوروار کون؟
ادھر افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ان کے کھلاڑی حالیہ چند ماہ میں دنیا بھر کی ٹی20 لیگز کھیل چکے ہیں اور اس تجربے کا فائدہ ٹرائی نیشن سیریز میں ہوگا۔ انہوں نے فینز سے اپیل کی کہ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیل کو انجوائے کریں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں، کیونکہ کھیل اتحاد پیدا کرتا اور امن کا پیغام دیتا ہے۔
پاک افغان ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری؟
شارجہ میں کھیلی جانے والی 3 ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ 5 ٹی20 میچز کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ہے۔
7 ستمبر 2022 کو پاکستان نے افغانستان کو صرف 1 وکٹ سے ہرایا جبکہ 24 مارچ 2023، 26 مارچ 2023 اور 6 اکتوبر 2023 کو افغانستان نے پاکستان کو بالترتیب 6 وکٹ، 7 وکٹ اور 4 وکٹ سے شکست دی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کوچ نے بابراعظم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں واپسی کا راستہ بتا دیا
اس دوران 27 مارچ 2023 کو پاکستان نے افغانستان کے خلاف 66 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح حالیہ 5 میچوں میں افغانستان نے 3 اور پاکستان نے 2 میچ جیتے، اور تمام مقابلے کم گیندوں میں اور ڈرامائی انداز میں ختم ہوئے۔
ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کون جیتے گا ؟ سچ بتاؤں تو ہر شائقینِ کرکٹ کا دل کہتا ہےکہ پاکستان جیتےگا لیکن جب دماغ سےپوچھو تو افغانستان ٹرافی اُٹھاتے نظر آرہا ہے۔ ویسے امریکہ کے بعد عرب امارات سے بھی ڈر لگنے لگ گیاہے!🙏🏽 #PakistanCricket #Triseries
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) August 28, 2025
ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی روشنی میں دیکھا جائے تو ٹرائی نیشن سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پاکستان ٹیم اس وقت نئی اور تیز رفتار کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے، جبکہ افغانستان کی ٹیم کے کھلاڑی دنیا بھر کی ٹی20 لیگز میں کھیل چکے ہیں، جس سے ان کے پاس تجربے کا فائدہ موجود ہے۔
یو اے ای کی ٹیم کی شمولیت سے سیریز میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ میزبان ٹیم نے شارجہ کے مقامی حالات اور اسٹیڈیم کے مطابق اپنی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچز میں کارکردگی، گرمی اور وکٹ کے حالات کا براہِ راست اثر پڑے گا، جبکہ یو اے ای کے خلاف میچز میں دونوں ٹیمیں اپنی اوپننگ اور بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گی۔
متحدہ عرب امارات میں ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز میں #پاکستان اور #افغانستان کے جمعہ کو ہونے والے میچ سے پہلے افغانستان کے کپتان راشد خان@rashidkhan_19
نے تمام شائقین سے اپیل کی ہے کہ میچ سے محظوظ ہوں۔ شارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران راشد خان سے پوچھا گیا کہ شارجہ… pic.twitter.com/ygWyQsZBYe— Tahir Khan (@taahir_khan) August 28, 2025
سیریز کے نتیجے پر نگاہ ڈالیں تو پاکستان ٹیم کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ نئی ٹیم کی بھرپور جانچ کرے اور ایشیا کپ 2025 کے لیے اپنی تیاری مکمل کرے۔ افغانستان کے لیے یہ تجربہ ان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فرنچائز کرکٹ کے تجربے کو استعمال کرنے اور انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ شائقین کے لیے بھی یہ سیریز دلچسپی سے بھرپور اور غیر متوقع مقابلوں کا مظاہرہ پیش کرنے کا امکان رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کوچ نے بابراعظم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں واپسی کا راستہ بتا دیا
سیریز کا شیڈول:
پاکستان اور افغانستان: 29 اگست
پاکستان اور یو اے ای: 30 اگست
پاکستان اور افغانستان: 2 ستمبر
پاکستان اور یو اے ای: 4 ستمبر
فائنل: 7 ستمبر، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم