ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دی جائے گی۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے جس نے ہزاروں خاندانوں اور برادریوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ایسے وقت میں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور جب بھی قدرتی آفات آتی ہیں ہم فوری مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ متاثرہ کمیونٹیز باعزت طریقے سے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں۔

وزیراعظم سے ملاقات اور ترقیاتی اقدامات

اس دوران ماساتو کانڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری، نجی شعبے کی شمولیت اور توانائی کے شعبے میں پاکستان کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: ایشین بینک کی طرف سے پاکستان کو 500 ملین ڈالر موصول

بات چیت میں ٹرانسپورٹ، توانائی، شہری ترقی، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں اے ڈی بی کی جاری سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔ ماساتو کانڈا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا اور خاص طور پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کا ذکر کیا۔

ریکوڈک منصوبہ اور معدنیات میں سرمایہ کاری

21  اگست کو اے ڈی بی نے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ کے لیے 410 ملین ڈالر کے مالیاتی پیکج کی منظوری دی جو کہ 40 سال بعد بینک کی مائننگ سیکٹر میں واپسی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے اہم تانبے اور سونے کے ذخائر میں سے ایک کا حامل بنائے گا اور صاف توانائی کی عالمی تبدیلی میں پاکستان کا کردار مضبوط کرے گا۔

کمیونٹی سے ملاقات

اپنے دورے کے دوران اے ڈی بی صدر نے اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ون ونڈو سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستفید ہونے والوں سے ملاقات کی اور شکایات کے ازالے کے نئے نظام کا افتتاح کیا۔

انہوں نے لاہور میں پاکستان کی پہلی پائیدار ایوی ایشن فیول فیکٹری کا بھی دورہ کیا جو استعمال شدہ کوکنگ آئل سے تیار کیا جائے گا اور اے ڈی بی کے تعاون سے تعمیر کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ملک کے بڑے کاروباری رہنماؤں اور سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکت کے مواقع پر گفتگو کی جا سکے۔

دیگر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

دورے کے دوران ماساتو کانڈا نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اہم حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں ملکی ترقیاتی ترجیحات، جاری اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کو اے ڈی بی  اب تک کتنی امداد دے چکا؟

اے ڈی بی سنہ 1966 سے پاکستان کا پارٹنر ہے اور اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد فراہم کر چکا ہے۔ بینک کا موجودہ سوورین پورٹ فولیو 9 ارب ڈالر مالیت کے 44 جاری منصوبوں پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت مثبت سمت بڑھنے کا امکان ظاہر کر دیا

اے ڈی بی ایک کثیرالطرفہ ترقیاتی بینک ہے جو ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں جامع، پائیدار اور مضبوط ترقی کے لیے کام کرتا ہے۔

بینک اپنے 69 رکن ممالک (جن میں 50 ایشیائی ممالک شامل ہیں) کے ساتھ مل کر جدت، مالی معاونت اور شراکت داری کے ذریعے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟