جنوبی مقبوضہ فلسطین میں پراسرار آگ اور بجلی کے تعطل نے خوف و ہراس بڑھا دیا

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کے جنوبی مقبوضہ علاقوں میں پراسرار نوعیت کی آگ اور بجلی کے بار بار تعطل نے عوام میں خوف و ہراس کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

اسرائیلی فائر سروس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بحیرہ مردار کے قریب ایک فیکٹری کے برقی کیبن میں آگ بھڑک اٹھی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف 10 روز قبل اسی فیکٹری کے پاور اسٹیشن میں ٹرانسفارمر آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہوگیا تھا، جس سے آلات کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: پوپ لیو کا اسرائیل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا روکنے کا مطالبہ

حالیہ ہفتوں میں جنوبی مقبوضہ خطہ متعدد برقی حادثات کی زد میں رہا ہے، جن میں ٹرانسفارمر دھماکے، برقی کیبن میں آگ، ایئر کنڈیشنر موٹرز اور پاور پینلز کے جلنے کے واقعات شامل ہیں۔

یہ سلسلہ صرف رہائشی عمارتوں تک محدود نہیں رہا بلکہ تجارتی مراکز، صنعتی تنصیبات، سیاحتی کمپلیکس اور ہوٹلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، جس سے آباد کاروں میں شدید خوف پھیل گیا ہے۔

اگرچہ ماہرین دن رات کوششوں میں مصروف ہیں لیکن اسرائیلی انجینئرز اب تک ان پے در پے حادثات کی اصل وجہ جاننے میں ناکام ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp