سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے ایک اہم پرفارما جاری کیا ہے جس کے تحت اب کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر جمع کرانا لازمی ہوگا۔
اس پرفارما کے مطابق فریقین کو بھی کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا ہوگا، جس میں درج ذیل تفصیلات شامل ہوں گی:
ایف آئی آر نمبر اور متعلقہ تھانہ
پوسٹمارٹم کے نتائج اور پوسٹمارٹم کا دن و وقت
ملزمان کے نام، عمر اور گرفتاری کی تاریخ
ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے نتائج
فرانزک رپورٹس اور ان کے نتائج
مزید پڑھیں: قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سپریم کورٹ کا مقصد یہ ہے کہ ججز کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے پرفارما سے فوری طور پر دیکھ سکیں اور جرم کی نوعیت اور کیس کی اہمیت کا فوری اندازہ لگا سکیں۔

یہ اقدام مقدمات کی جانچ اور فیصلوں میں شفافیت اور تیز رفتاری لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔














