مایوس کن میٹرک نتائج: خیبرپختونخوا حکومت نے طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔

میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے اسکولز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک نتائج: ٹاپ پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں

خراب نتائج دینے والے اسکولوں میں نوشہرہ سب سے آگے ہے جہاں 169 سرکاری اسکولوں کے صرف 40 فیصد سے بھی کم طلبہ پاس ہوئے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مردان کے 142، سوات کے 116، مانسہرہ کے 56، پشاور کے 55، کوہاٹ کے 52، ایبٹ آباد کے 42، کرک کے 37، صوابی کے 25 اور اورکزئی کے 20 سرکاری اسکولوں میں بھی 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات ناکام ہوئے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے خراب نتائج دینے والے اسکولوں کے سربراہان کی تفصیلات مرتب کرلی ہیں اور عندیہ دیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر وضاحت طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خراب نتائج دینے والے سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے۔

پالیسی کے مطابق ابتدائی طور پر 1500 اسکولز آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔ ان اسکولوں کا انتظام اور تدریسی عمل نجی تعلیمی ادارے سنبھالیں گے، تاہم طلبہ کو مفت تعلیم کی سہولت بدستور فراہم کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد معیاری تعلیم کو یقینی بنانا اور سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں کی کارکردگی ہر سال جانچی جائے گی اور غیر تسلی بخش نتائج دینے والے اداروں کے ساتھ معاہدے ختم کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات براجمان

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق رواں مالی سال کے دوران دیگر محکموں کے برعکس محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے سب سے زیادہ 370 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جن میں 20 ارب روپے صرف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار کے قریب ہے جہاں 3 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ اساتذہ اور عملہ تعینات ہے۔ ان میں ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی تعداد 3 ہزار 600 ہے۔ انہی میں سے 896 سرکاری ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے میٹرک نتائج کے دوران 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل