کولوراڈو میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میٹھے بھٹے سے لدا ایک ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا اور سڑک مکئی کے دانوں سے بھر گئی۔
A truck crashed on a Colorado highway, sending thousands of ears of corn flying off the road
However, authorities chose to give it away to locals instead of throwing it in the trash pic.twitter.com/dEiaMwev5V
— Dexerto (@Dexerto) August 30, 2025
ہائی وے 69 پر پیش آنے والے اس حادثے کے بعد درجنوں بھٹے سڑک کے کنارے بکھر گئے۔ شکر ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ جو مکئی سلامت ہے، وہ عوام کو مفت دے دی جائے۔
اس مقصد کے لیے مکئی کو ویٹ ماؤنٹین فائر پروٹیکشن ڈسٹرکٹ کے اسٹیشن پر پہنچایا گیا، جہاں لوگ اپنی ضرورت کے مطابق بھٹے لے سکتے تھے۔
اہلکاروں نے درخواست کی کہ مکئی لینے والے شہری فائر اسٹیشن کے دروازے پر گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: پنیری کے تیرتے کھیت، کسان جوڑے کی انوکھی کامیابی
جمعرات کی شام تک سڑک صاف کر دی گئی، مگر مقامی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سڑک پر بچی کھچی مکئی کی وجہ سے اس علاقے میں ہرنوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، اس لیے ڈرائیور احتیاط سے سفر کریں۔