ایٹ کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں اس وقت سیلاب کی تاریخ کی سب سے غیر معمولی صورتحال درپیش ہے، جس نے 20 لاکھ سے زائد آبادی کو متاثر کیا ہے۔
غیر معمولی صورتحال
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں اس طرح کی سیلابی کیفیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سامان کی فرامی کا سلسلہ جاری۔۔۔ pic.twitter.com/CLtoQzx2BN
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 31, 2025
ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام ادارے ایک مٹھی کی طرح عوام کی جانیں بچانے کے لیے متحرک ہیں اور غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
متاثرہ آبادی اور ریسکیو آپریشن
سینیئر وزیر نے بتایا کہ سیلاب سے بیس لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے جن میں سے 7 لاکھ 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
5 لاکھ سے زائد مویشیوں کو بھی بچا لیا گیا ہے اور 400 سے زیادہ ویٹنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونگی، سیلاب زدہ 45 اسکول ریلیف کیمپس میں تبدیل
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے جبکہ پولیس، پیرا، سول ڈیفنس اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو بھی کیمپس کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔
ریلیف سرگرمیاں
مریم اورنگزیب کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم کیمپوں میں خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو سی اور تھانہ سطح پر سیلاب سے متاثرہ گھروں میں چوری کے واقعات کا نوٹس لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرون اور تھرمل کیمروں کے ذریعے ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا الزام
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اسپیل ویز کھولنے کے نتیجے میں پاکستان میں پانی کا بہاؤ خطرناک سطح تک بڑھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے کناروں پر خطرناک آبادیاں ہیں اور ان کو بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ماحولیات اور تجاوزات پر ایکشن
سوال و جواب کے سیشن میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شاہدرہ میں سیلاب سے ایک بھی جان ضائع نہیں ہوئی۔
جو بھی آپ خشک راشن بانٹ رہے ہیں کتنی تعداد میں بانٹ رہے ہیں اور جو آپ کھانا تقسیم کررہے ہیں مجھے اسکی مسلسل فوٹیج ملنی چاہیے
تاکہ مجھے پتا ہو کہاں کہاں کیا کیا کام ہورہا ہے ،
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف pic.twitter.com/epOXaopRCT— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 30, 2025
انہوں نے بتایا کہ جنگلات کی لکڑی کی کٹائی پر ایکشن لیا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ درختوں کی نیلامی پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ اس عمل کے ذریعے اندھا دھند لکڑی کاٹی جاتی ہے۔ اسی طرح نالہ لئی سے تجاوزات کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔
مستقبل کے اقدامات
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈیمز پر کام شروع ہو چکا ہے اور یہ منصوبے اے ڈی پی پلان میں شامل ہیں۔
سیلابی ریلے میں ڈوبتا ہوابیٹی کی رخصتی کا سامان!
ریسکیو ٹیم نے خدمت اور احساس کی اعلیٰ مثال قائم کردیدراساں والی بھینی میں بے بس باپ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے سامانِ زندگی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا pic.twitter.com/F2Cd5lVv8v
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 30, 2025
انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اور نان انڈسٹریل زونز کی ازسرِنو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وسائل اور تیاری کے باعث غیر معمولی صورتحال کا مقابلہ کیا گیا ہے اور آئندہ بھی کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایات
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز اپنے اپنے حلقوں میں فیلڈ پر موجود ہیں اور عوام کی جان بچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سیلاب زیادہ ہوگا وہاں ڈپٹی کمشنرز کو اسکول بند کرنے کا اختیار ہوگا تاہم کل سے لاہور میں اسکول کھل جائیں گے۔