شنگھائی تعاون تنظیم امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن ہے، صدر زرداری

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں اور ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ’چائنا ڈیلی‘ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو تاریخی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے جو یوریشیا کے 80 فیصد رقبے اور دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ رکن ممالک کے مشترکہ مقاصد اُس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے جب تک دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کے ’تین بڑے خطرات‘ کو مل کر ختم نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غربت، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ بھی اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، بھارت نے بیان سے دوری اختیار کرلی

اپنے خطاب میں صدر زرداری نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے بانی رہنماؤں کے ساتھ مل کر اس دوستی کی بنیاد رکھی جبکہ بے نظیر بھٹو نے اسے مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) اس رشتے کی ایک عظیم علامت ہے جو پاکستان کی معیشت کی ترقی کا نیا باب ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان ’شنگھائی اسپرٹ‘ کی مکمل حمایت کرتا ہے جو اعتماد، مساوات اور مشترکہ ترقی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہمیں امن، سلامتی، تجارت، ٹیکنالوجی اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل