خطے کے امن کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم پر زیادہ ذمہ داریاں ہیں، صدر شی جن پنگ

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کو صدر شی جن پنگ نے رکن ممالک کے درمیان امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق صدر شی نے استقبالیہ عشائیے میں 20 کے قریب عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اجلاس خطے میں اتحاد و تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں نئی توانائی پیدا کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کاوشوں سے یہ اجلاس مکمل کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور تنظیم آئندہ مزید نمایاں کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: چینی صدر نے ایس ای او اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا

اجلاس میں وسطی، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہیں، جو بظاہر گلوبل ساؤتھ کے اتحاد کی علامت ہے۔

صدر شی کے مطابق ایس سی او اب ایک ایسی مؤثر قوت کے طور پر ابھر چکی ہے جو نئے طرز کی بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دے رہی ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے خواب کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

شنہوا کی رپورٹ کے مطابق تیانجن میں ہونے والا یہ اجلاس ایس سی او کی تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔ رکن ممالک آئندہ دہائی کے لیے تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی سمیت کئی کلیدی دستاویزات منظور کریں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ تیانجن چین کے اصلاحات کا پیشرو شہر ہے اور یہاں اجلاس کے انعقاد سے ایس سی او کی پائیدار ترقی میں نئی جان ڈالی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ