آبادی کا تحفظ ترجیح، سیلاب کے دوران کسی فیکٹری کو بچانے کی بات پروپیگنڈا ہے، مریم نواز

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ سیلاب کے دوران کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔

تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے، وہاں حکومت پہنچے گی۔ سب سے بڑی ذمہ داری عوام کو محفوظ بنانا اور ان کی زندگیوں کو بچانا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہونے والی معمول سے زیادہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اب تک 30 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp